ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سلامتی کونسل کو بہتر بنانے کیلئے جی -4کے لیڈروں کے ساتھ سشما سوراج کا تبادلہ خیال

سلامتی کونسل کو بہتر بنانے کیلئے جی -4کے لیڈروں کے ساتھ سشما سوراج کا تبادلہ خیال

Wed, 26 Sep 2018 11:36:27  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک، 26 ستمبر (ایس او نیوز) وزیر خارجہ سشما سوراج نے جی -4 ممالک کے وزرا خارجہ کے ساتھ بدھ کو یہاں ایک میٹنگ کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ مسز سوراج نے جاپان، جرمنی اور برازیل کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستقل اور غیر مستقل قسم کی رکنیت کی توسیع اور سیکورٹی اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر کمار نے ٹویٹ کیا، "عام مفادات کے لئے مضبوطی ہمارا عزم ہے‘‘۔
مسز سوراج اور دیگر عالمی رہنما اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی میں شامل ہونے کے لئے ان دنوں نیویارک میں ہیں۔ دنیا کی نگاہیں 29 ستمبر کو ہونے والی اقوام متحدہ کی عام بحث پر ٹکی ہے، جب مسز سوراج اپنی تقریر پیش کریں گی۔
ہندوستانی وزیر خارجہ کی تقریر کو اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ وزیر خارجہ سطح کی میٹنگ غیر یقینی ماحول اور سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی منسوخ کر دی ہے


 


Share: